31

واٹس ایپ نے گروپ ایڈ منز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا – ایکسپریس اردو

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمنز کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے تحت ایڈمنز گروپ کے کسی بھی فرد کا میسج ڈیلیٹ کرنے کے اہل ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق پیغام رسانی کی ایپ کی طرف سے متعارف کردہ نئے فیچر کا مقصد بیٹا ورژن استعمال کرنے والے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق جب بھی گروپ ایڈمن کسی شخص کا پیغام ڈیلیٹ کرے گا تو اس بارے میں باقی ممبرز کو بھی پتا چل جائے گا۔

کمپنی کی طرف سے متعارف کرائے جانے والے نئے فیچر کا مقصد گروپس کو بہترین طریقے سے چلانا ہے۔ واٹس ایپ کی طرف سے گزشتہ برس اس فیچر کو متعارف کروائے جانے کا اعلان کیا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں