28

نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ – ایکسپریس اردو

قرنطینہ والے بھی مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔‏اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور ایل پی جی مہنگی ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں