35

ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا  انسان نما روبوٹس کی فوج پیش کرنے کیلئے تیار



ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا  انسان نما روبوٹس کی فوج پیش کرنے کیلئے تیار

نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دنیا کے امیر ترین انسان ایلون مسک کی کمپنی  ٹیسلا الیکٹرک گاڑیوں کے بعد اب انسان نما روبوٹس کی فوج متعارف کرانے کیلئے تیار ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسلا کی ویب سائٹ  پر ملازمتوں  سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ  یہ کمپنی  ہزاروں ٹیسلا بوٹ یا آپٹیمیس تیار کر رہی ہے جو مختلف کاموں کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ۔

ٹیسلا کی جانب سے  روبوٹ ماڈل کی  پہلی جھلک اگست 2021 میں کمپنی کے اے آئی ڈے کے موقع پر پیش کی گئی تھی جبکہ  امکان ظاہر کیا جاتا ہے کہ کمپنی روبوٹ کے پروٹو ٹائپ مادل  30 ستمبر کو متعارف کرائے گی ۔

ٹیسلا نے اپنی  ویب سائٹ میں اس نئے روبوٹ سے متعلق لکھا کہ  وہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا اور عوام کیلئے مشکل اور بیزارکن کام کرے گا۔ ایلون مسک نے جنوری 2022 میں اعلان کیا تھا کہ انسان نام روبوٹ کو ٹیسلا پلانٹس میں  استعمال کیا جائے گا۔ وقت کے ساتھ گاڑیوں کی بجائے روبوٹس ٹیسلا کیلئے زیادہ اہمیت اختیار کر جائیں گے  جو کہ افرادی قوت کی کمی کا حل بھی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -سائنس اور ٹیکنالوجی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں