18

17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا



17 سال بعد انگلینڈ کی میزبانی ،پی سی بی نے ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کیساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے،جو کہ 20ستمبر سے 2اکتوبر تک کھیلی جائے گی۔

نجی ٹی وی سماء کے مطابق 17 سال بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم  پاکستان آ رہی ہے ، انگلینڈ کیساتھ 7 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز 20 ستمبر سے 2 اکتوبر تک کھیلی جائے گی،ابتدائی 4 میچز20،22، 23 اور 25 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ باقی 3 میچز 28 ، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے،تمام میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوں گے۔

ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیمیں 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلنےکے لیے دوبارہ دسمبر میں مدمقابل آئیں گی۔ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی ذاکر خان نے کہا انہیں خوشی ہے کہ پاکستان کے ایک مصروف ہوم انٹرنیشنل سیزن کا آغاز انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی کراچی اور لاہور آمد سے ہورہا ہے۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سےقبل دنیا کی ایک بہترین ٹی ٹونٹی سائیڈ کے خلاف سات میچز کی سیریز کھیلنے سے قومی کرکٹ ٹیم کو میگا ایونٹ کی تیاریوں میں مدد ملے گی۔

ذاکر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مارچ/اپریل میں کامیابی سے آسٹریلیا کی میزبانی کرچکا ہے اور وہ2005 کے بعدپہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلینڈ کی میزبانی کے لیے بھی انہی انتظامات کو دہرائیں گے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی ریکی ٹیم کے مطمئن ہونے پر ہی دورے کی تصدیق کی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں