28

یہی ٹیم عالمی کپ کی چیمپئن بنے گی چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے



یہی ٹیم عالمی کپ کی چیمپئن بنے گی، چیئرمین پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق …

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ٹیم کی سلیکشن کے معاملات پر کچھ زیادہ ہی تنقید کررہے ہیں،  پاکستان کا شمار اس وقت دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے، یہی ٹیم عالمی چیمپئن بنے گی ۔

نجی ٹی وی ‘ایکسپریس نیوز “کے مطابق  رمیز راجہ نے کہا کہ توقع ہے کہ عالمی کپ کے آغاز سے پہلے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دلچسپ اور اچھے مقابلے ہوں گے، ایشیاء کپ کا فائنل کھیلنا اور بھارت کو شکست دینا کوئی معمولی بات نہیں، میں نے جو بھی وعدہ کیا اسے نبھانے کی کوشش کی ہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ اس وقت پاکستان ٹیم کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائے، یہی وقت ہے کہ قومی ٹیم کو تھوڑی سی لچک دی جائے، بے جا تنقید کے حوالے سے قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شائقین بہت جلدی بھول جاتے ہیں، میری توجہ صرف کرکٹ پر ہے۔

رمیز راجہ نے مزید کہا کہ فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر کام ہورہا ہے،ہم اپنے کھلاڑی کو تنہا کیسے چھوڑ سکتے ہیں، انجری کا شکار ہونے والے فخرزمان اور پھر محمد رضوان کو بھی تنہا نہیں چھوڑا،لندن میں شاہین آفریدی کی کی فٹنس کی بحالی پر کام جاری ہے توقع ہے کہ وہ عالمی کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ پہلے ناراض ہوکر چلا گیا اور اب پھر آیا ہے، یہ پاکستان کرکٹ کی جیت ہے، 17 برس بعد واپس پاکستان کا رخ کرنے پر ہم مہمان ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ 

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں