28

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 7 میڈلز اپنے نام کرلیے – ایکسپریس اردو

برمنگھم: انگلینڈ میں ہورہے کامن ویلیتھ گیمز 2022 میں پاکستان کو ایک اور سلور میڈل مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ریسلر شریف طاہر نے چوہتر کلو گرام میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا جبکہ علی اسد نے کانسی کا میڈل پایا۔

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی جانب سے جیتے گئے میڈلز کی مجموعی تعداد اب تک سات ہوگئی ہے۔

ریسلنگ ایونٹ کا کل آخری روز تھا۔ ابھی تک پاکستانی ریسلرز دو میڈل پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ چوہتر کلو گرام کیٹیگری میں پاکستان کے محمد شریف طاہر کا گولڈ میڈل میچ میں بھارتی ریسلر نوین سے سامنا تھا۔

تاہم میچ میں شریف طاہر زیادہ مزاحمت نہ دکھا سکے اور انہیں نو صفر سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد شریف طاہر کے حصے میں سلور میڈل آیا

دوسری جانب ستاون کلو گرام میں علی اسد نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ پہلے روز پاکستان نے ریسلنگ میں تین میٍڈلز جیتے تھے۔ انعام بٹ اور زمان انور نے سلور اور عنایت اللہ نے برانز میٍڈل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان اب تک ایک گولڈ، تین سلور اور تین برانز میڈلز حاصل کرچکا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں