37

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمہرین بلوچ کو سری لنکن حریف سے شکست



کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمہرین بلوچ کو سری لنکن حریف سے شکست

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی باکسرمہرین بلوچ سری لنکن باکسر سے شکست کھاگئیں،مہرین بلوچ کے مطابق بہت کچھ سیکھا اگلی بار ضرور جیتوں گی ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق مہرین بلوچ کا کہنا ہے کہ ہارنے کا افسوس ضرور مگر یہ خوشی ہے کہ 3راؤنڈز مقابلہ کیا جس میں سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔انہوں نے کہا کہ  اگلی بار ضرور جیتوں گی، یہی سوچ کر باکسنگ شروع کی کہ کھیل کے بارے میں عوامی تاثر تبدیل کروں۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں