27

کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت سے مقابلہ اہم پاکستانی کھلاڑی ٹیم سے باہر



کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا بھارت سے مقابلہ ،اہم …

برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی  اہم کھلاڑی ند اڈار “کن کشن “کا شکار ہونے کے باعث ٹیم سے باہر ہو  گئی ہیں ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق “ندا ڈار “بارباڈوس کے خلاف میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث کن کشن کا شکار ہوئی تھیں  تاہم ندا ڈار کی طبعیت بہتر ہے لیکن  ڈاکٹرز مزید 5 روز ان کی طبعیت کا جائزہ لیں گے،جبکہ ان کی جگہ ایمن انور کو 12 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ،

بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی سکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، طوبیٰ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ویمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکی ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ آج دوپہر 3 بجے شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں