30

کامن ویلتھ گیمز ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرلیا

کامن ویلتھ گیمز، ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرلیا

  

برمنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے سلور میڈل حاصل کرلیا۔ فری سٹائل مینز ریسلنگ کی 86 کلوگرام کیٹگری میں انعام بٹ کا مقابلہ بھارتی پہلوان دیپک پونیا سے ہوا۔ اس مقابلے میں انعام بٹ کوئی پوائنٹ سکور نہ کرسکے اور بھارتی ریسلر سے شکست کھا گئے۔  اس سے قبل سیمی فائنل میں انعام بٹ نے سکاٹ لینڈ کے کیرن ملر کو صفر کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے شکست دی تھی۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں