26

کامن ویلتھ گیمز؛ ریسلر اسد علی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا – ایکسپریس اردو

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے اسد علی نے نیوزی لینڈ کے ریسلر کو 55 سیکنڈز میں شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

اسد علی نے 57 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے سورج سنگھ کو 11-0 سے شکست دیکر کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

مزیدپڑھیں: کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی ریسلر شریف طاہر کی فائنل تک رسائی

خیال رہے کہ اسی کیٹیگری کے فائنل میں بھارت کے ریسلر روی نے نائیجیریا کے کھلاڑی کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا۔

 

 

 




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں