26

کامن ویلتھ گیمز، بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی – ایکسپریس اردو

برمنگھم: برطانیہ میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستانی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں پاکستانی خواتین ٹیم 18 اوورز میں 99 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ اس طرح حریف ٹیم کو مقررہ 20 اوورز میں سو رنز کا ہدف ملا۔

جواب میں بھارتی ویمنز ٹیم نے 100 رنز کا ہدف دو وکٹوں پر 12 ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کو کامن ویلتھ گیمز میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستانی ویمن ٹیم کو پہلے میچ میں بارباڈوس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

پاکستانی ویمنز ٹیم اگلا میچ آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں