35

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست بابر اعظم نے وجہ بتا دی



پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست ، بابر اعظم نے وجہ بتا …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجوہات بتا دی ہیں ، بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 10 اوورز میں پاکستانی ٹیم نے اچھا آغاز فراہم کیا تھا لیکن بعد میں اچھی پارٹنر شپ نہیں لگیں جس کی وجہ سے ٹیم بڑا اسکور نہیں کر سکی۔

 نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تیاری کے لیے بیٹنگ آرڈر کے مختلف کمبی نیشن آزما رہے ہیں، دوسری جانب لیگ سپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسکور اچھا تھا اس کا دفاع کرنا چاہیے تھا لیکن پاکستانی بولرز مکمل پلان کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے،عثمان قادرنے کہا کہ انگلینڈ نے زبردست کھیلا اور کامیابی حاصل کی، امید ہے کہ پاکستان غلطیوں سے سبق سیکھ کر اگلے میچ میں اچھا پرفارم کرے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ایلکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

مزید :

قومی -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں