25

پریکٹس کے دوران 200چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں آصف علی نے ہارڈ ہٹنگ کا راز بتا دیا



پریکٹس کے دوران 200چھکے لگانے کی کوشش کرتا ہوں، آصف علی نے ہارڈ ہٹنگ کا راز …

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی نے کہا ہے کہ جارح مزاج کرکٹر بننے میں کافی پاپڑ بیلنے پڑے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پریکٹس کے دوران رینج ہٹنگ کرتے ہیں، ایک سیشن باؤلنگ مشین، دوسرا سپن اور فاسٹ باؤلرز کے ساتھ کرتے ہیں جس میں وہ کم سے کم 200 چھکے لگانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس پریکٹس سے انہیں میچ میں 4 سے 5 چھکے لگانے میں مدد ملتی ہے۔

کرکٹر آصف علی نے کہا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک روزہ سیریز کھیلنا چاہتے تھے لیکن انہیں موقع نہیں مل سکا تاہم اب ان کی نظریں خاص طور پر ایشیاء کپ، انگلینڈ سیریز اور پھر آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ پر مرکوز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کنڈیشنگ کیمپ میں بھر پور ٹریننگ کر رہے ہیں اور ڈومیسٹک سیزن کا ابھِی آغاز نہیں ہوا اور کاؤنٹی کرکٹ میں معاہدہ بھی نہیں طے پا  سکا لیکن اپنی محنت اور پریکٹس جاری رکھیں گے تاہم سیلیکٹرز کی مرضی ہے کہ وہ کس کھلاڑی کو کھلاتے ہیں  جو بھی کھیلے پاکستان کے لیے اچھا کرے۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں