32

پاک انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز ای ٹکٹ پر قذافی سٹیڈیم میں داخلہ نہیں ملے گا شائقین کرکٹ کو کیا کرنا ہو گا؟ جانئے 

پاک انگلینڈ ٹی ٹوینٹی سیریز، ای ٹکٹ پر قذافی سٹیڈیم میں داخلہ نہیں ملے گا ، …

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں پاک انگلینڈ میچوں پر ای ٹکٹ پر سٹیڈیم میں داخلہ نہیں ہو بلکہ میچ کا آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے والوں کو قذافی سٹیڈیم سے پرنٹیڈ ٹکٹ بھی حاصل کرنا ہو گا ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ ٹکٹ بکرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 24 ستمبر تک قذافی سٹیڈیم سے پرنٹیڈ ٹکٹ حاصل کر لیں ، قذافی سٹیڈیم سے ٹکٹ لینے کی سہولت دوپہر بارہ بجے سے رات آٹھ بجے تک ہو گی ،تصدیق کیلئے ٹکٹ ہولڈرز کو شناختی کارڈ بھی ساتھ لانا ہو گیا ۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل میں ای ٹکٹ ، فوٹو کاپی ، موبائل تصویر کا بارکوڈ سکین کیا جاتا تھا ۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں