39

پاک انگلینڈ میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی – ایکسپریس اردو

فوٹو : پی سی بی/ٹویٹر

 کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ سے ایک کروڑ 30 لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی جوکہ پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی۔

پی سی بی نے میچ سے ہونے والی گیٹ منی کی آمدنی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دینے کا اعلان کیا تھا۔

دریں اثنا پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ نے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کو متحد کرنے میں مدد کی، عظیم مقصد میں حصہ ڈالنے پر تمام شائقین کرکٹ کے مشکور ہیں، سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

بورڈ کے چیف ایگزیکیٹو فیصل حسنین نے بھی کراچی کے تماشائیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیلاب  متاثرین کی مدد کے لیے اپنا حصہ ڈالا جبکہ میچ کے ذریعے فنڈز میں ایک چھوٹا حصہ ڈالنا پی سی بی کے لیے بھی اعزاز ہے، مالی امداد سیلاب متاثرین کی بحالی میں کام آئے  گی، مشکل وقت میں عوام کا متحد ہونا قابل ستائش ہے۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سیلاب متاثرین سے اظہار ہمدردی کے طور پر خصوصی شرٹس زیب تن کی تھیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں