36

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا



پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس ہو گیا جسے  انگلینڈ نے جیت کر  پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے ۔

کراچی میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیتا۔ اس موقع پر برطانوی کپتان معین علی کا کہنا تھا ہم پہلے بلے بازی کریں گے ، ہماری پاس متوازن ٹیم ہے جو سکور کا دفاع کرے گی ، ہماری ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے،ٹیم میں رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاؤسن کو  پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔۔بابر اعظم نے کہا خشک پچ ہے 150یا 160سکور آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے ، ہمارے مڈل آرڈر میں مسائل ہیں ،آج میچ میں ایک تبدیلی کی گئی ہے نسیم شاہ کی جگہ محمد حسنین کھیلیں گے۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں