38

پان بیچنے والے بھارتی پلیئر نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈل جیت لیا – ایکسپریس اردو

والد نے گاؤں سے ہجرت کرنے کے بعد پہلے فروٹ کا ٹھیلا لگایا، پھر پان شاپ اور چائے کا اسٹال بھی لگایا،سنکیت سارگر۔ فوٹو: فائل

دہلی: چار برس قبل پان بیچنے والے سنکیت سارگر برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے لیے میڈل جیتنے والے پہلا ایتھلیٹ بن گئے۔

سنکیت سارگر نے ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر 248 کے جی وزن اٹھاکر سلور میڈل جیتا، وہ معمولی فرق سے گولڈ میڈل نہ پا سکے۔

سنکیت نے انتہائی مشکل وقت گزارا، والد نے گاؤں سے ہجرت کرنے کے بعد پہلے فروٹ کا ٹھیلا لگایا، پھر پان شاپ اور چائے کا اسٹال بھی لگایا، اس دوران وہ بھی پان بیچتے رہے۔

سنکیت نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کا خواب اسپورٹس میں آنا تھا لیکن وہ اپنے حالات کے سبب ایسا نہیں کرپائے، ہماری دکان کے قریب ہی ویٹ لفٹنگ جمنازیم تھا، جہاں پر مجھے یہ کھیل سیکھنے کا موقع ملا، والد نے مجھے متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ کرنا ہے تو محنت کرنا پڑے گی، ورنہ دکان پر بیٹھنا ہوگا،وہ ہمیں بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں