33

میری جگہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں نہیں بنتی رضوان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا کامران اکمل نے دل کی بات کہہ دی 



”میری جگہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ میں نہیں بنتی، رضوان کی جگہ کوئی نہیں لے …

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی۔

 کامران اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کیلئے شائقین کرکٹ بہت پرجوش دکھائی دے رہے ہیں،کے پی ایل کا سوچاہے، اس ایونٹ میں اچھی کرکٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر اننگز میں70، 80 رنز بنانا آسان نہیں کیونکہ کرکٹ باتوں سے نہیں کھیلی جاتی، اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے گراو¿نڈ میں محنت درکار ہوتی ہے۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچا، ٹی 20 ورلڈکپ سکواڈ میں میری جگہ نہیں بنتی، رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی میں کوئی نہیں لے سکتا، اب اگر کوئی وکٹ کیپر بلے باز ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا تو بطور سپیشلسٹ بلے باز ہی کھیلے گا۔

 کامران اکمل نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں یاری دوستی پر اسکواڈ منتخب نہیں کرنا چاہیے، اس میں آسٹریلیا کی کنڈیشنز کے لحاظ سے میرٹ پر اسکواڈ منتخب کرنا چاہیے۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں