43

معین علی نے انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

معین علی نے انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

  

لندن (آئی این پی)انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا گیا جس میں انگلینڈ نے معین علی اور جونی بیئراسٹو کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت جیت اپنے نام کرلی۔میچ میں معین علی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا جبکہ جونی بیئراسٹو کی 90 رنز کی تباہ کن اننگز نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میچ انگلینڈ نے 41 رنز سے اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 234 رنز کا ہدف دیا تھا۔ کاونٹی گراونڈ کی چھوٹی بانڈریز کی بدولت معین علی نے 16 گیندوں پر 52 رنز کی تیز ترین اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کے بولر لونگی نگیڈی اپنے کیریئر کی شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 39 رنز دے کر 5 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں