35

شعیب اختر گھٹنے کے 8گھنٹے طویل آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل سپیڈ سٹار نے دعاؤں کی اپیل کر دی



شعیب اختر گھٹنے کے 8گھنٹے طویل آپریشن کیلئے ہسپتال منتقل ،سپیڈ سٹار نے دعاؤں …

 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ،راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے والے فاسٹ بولر شعیب اختر کو گُھٹنے کے  آپریشن کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کا 8گھنٹے طویل آپریشن کیا جائے گا۔

سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے شعیب اختر نے ہسپتال کے بیڈ سے ایک ویڈیو شیئر کی اور مطلع کیا کہ ان کا 8 گھنٹے طویل آپریشن ہوگا جس کے لیے انہیں دعاؤں کی سخت ضرورت ہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ یہ میری آخری سرجری ہو گی ، اس سے قبل میرے 5 آپریشن ہو چکے ہیں.

انہوں نے کہا کہ میں ایک بات کہنا چاہوں گا کہ میں نے پاکستان کے لیے بولر کے طور پر کھیلا جس پر مجھے فخر ہے لیکن  یہ سرجری کروانی پڑے گی اور مجھے مکمل صحتیاب ہونے اور درد ختم ہونے میں دو سے تین ہفتے درکار ہوں گے،شعیب اختر نے تمام مداحوں سے خصوصی طور پر دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

مزید :

قومی -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں