25

شعیب اختر  سرجری کرانے آسٹریلیا پہنچ گئے خوبصورت صبح کی ویڈیو شئیر کردی

شعیب اختر  سرجری کرانے آسٹریلیا پہنچ گئے، خوبصورت صبح کی ویڈیو شئیر کردی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر  سرجری کرانے آسٹریلیا پہنچ گئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ  آسٹریلیا کی یہ خوبصورت صبح، خود کو چند روز میں چھری کے نیچے جانے کے لیے تیار کررہا ہوں۔ اس وقت تک سڈنی میں خوبصورت وقت گزار رہا ہوں، اس سے قبل بھی آسٹریلیا میں بہت اچھا وقت گزار چکا ہوں۔ان کا ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ میں طبیعت پوچھنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا  ہوں اور  میری سرجری کے لیے دعا کریں امید ہے جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔انہوں نے اپنی رہائشگاہ سے سڈنی شہر کا خوبصورت نظارہ کرواتے ہوئے کہا کہ صبح جلدی اٹھ گیا تھا اس لیے ویڈیو بنالی۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں