35

دی سکسٹی ٹورنامنٹ: پاکستان کے کون سے چار کھلاڑی شامل ہیں؟ – ایکسپریس اردو

(فوٹو: ایکسپریس ویب) ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاعات فراہم کردی گئیں

پاکستان کے چار کھلاڑی ویسٹ انڈیز میں ہونے والے دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے افتتاحی سیزن میں حصہ لیں گے۔

دی سکسٹی ٹورنامنٹ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بولر محمد عامر، وکٹ کیپر بلےباز اعظم خان، آل راؤنڈر عماد وسیم اور انڈر 19 ٹیم کے کپتان قاسم اکرم ایونٹ میں جلوہ گر ہوں گے۔

محمد عامر اور عماد وسیم جمیکا تلہوا، اعظم خان بارباڈوس رائلز جبکہ قاسم اکرم سینٹ کٹس اینڈ نیوس کی نمائندگی کریں گے۔

ٹورنامنٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے کھیل کے قوانین میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، ہر ٹیم کے پاس 6 وکٹیں ہوں گی اور پہلی 12 گیندوں پر چھکا لگانے سے بیٹنگ ٹیم کو ایک اضافی پاور پلے اوور ملے گا۔

یہ ٹورنامنٹ سینٹ کٹس اینڈ نیوس میں کھیلا جائے گا جو 24 سے 28 اگست منعقد ہوگا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں