35

دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کیخلاف انگلینڈ کے 101رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ – ایکسپریس اردو

فوٹو : اے ایف پی

 کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کے خلاف مہمان ٹیم انگلینڈ کے 101 رنز پر چار کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم فاسٹ بولر وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ الیکس ہیلز 26 رنز اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جنہوں نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 22 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔

ٹاس جیتنے والے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے میچ کی طرح نہیں لگ رہی جبکہ دراڑیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، میچ میں تین اسپنرز کھلا رہے ہیں۔

فوٹو : پی سی بی

فوٹو : پی سی بی

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ آج کی پچ مختلف ہے اس لیے انگلینڈ کو 150 سے 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، ٹیم میں مڈل آرڈر کو کارکردگی دکھانے کی ضرورت ہے۔

پاکستان نے نسیم کی جگہ محمد حسنین جبکہ انگلینڈ نے رچرڈ گلیسن کی جگہ لیام ڈاوسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

پاکستان الیون

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، حیدر علی، شان مسعود، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، عثمان قادر، حارث رؤف، شاہنواز دھانی، محمد حسنین۔

انگلینڈ الیون

الیکس ہیلز، وکٹ کیپر فل سالٹ، ڈیوڈ ملان، بین ڈکٹ، ہیری بروک، کپتان معین علی، سیم کرن، ڈیوڈ ویلی، عادل رشید، لیوک ووڈ، لیام ڈاوسن۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں