36

دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاء کپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان



دورہ نیدرلینڈز اور ایشیاء کپ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے دورہ نیدرلینڈز کیلئے ون ڈے اور ایشیا ءکرکٹ کونسل (اے  سی سی )ٹی ٹوئنٹی ایشیا ءکپ کے لیے قومی سکواڈکااعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل نیدرلینڈز کے خلاف 3میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی ایشیا ءکپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

دورہ نیدر لینڈ کیلئے بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمودکو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔

اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کیلئے بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو شامل کیا گیا ہے۔

 فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی دونوں سکواڈز میں شامل ہیں تاہم قومی ٹیم کے فزیو اور ٹرینر نیدرلینڈز میں شاہین آفریدی کے ری ہیب کا جائزہ لینے کے بعدان کی فائنل الیون میں شمولیت کا فیصلہ کریں گے۔

مزید :

قومی -کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں