29

تم لاکھوں میں ایک ہو نسیم شاہ نے محمد رضوان کیلئے پیغام جاری کر دیا



“تم لاکھوں میں ایک ہو ” ، نسیم شاہ نے محمد رضوان کیلئے پیغام جاری کر دیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور ایشیاء کپ میں دو چھکے لگا کر بھارت اور افغانستان کو ایونٹ سے باہر کرنیوالے نسیم شاہ نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو لاکھوں میں ایک قرار دیدیا۔

محمد نسیم کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں کہا گیا کہ ” کپتان بابر اعظم زبردست سینچری  پر مبارک ہو ، محمد رضوان تم لاکھوں میں ایک ہو۔ پاکستان  کیلئے زبردست فتح “۔

نسیم شاہ کی جانب سے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی گزشتہ روز  بلے بازی  کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں ۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں