28

بیٹا بھی باپ جیسا سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کر دی



“بیٹا بھی باپ جیسا”، سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کر دی

فیصل آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرکٹ کی دنیا میں جادوگر کے لقب سے مشہور ہونے والے سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی باؤلنگ کی ویڈیو شیئر کر دی ۔

سعید اجمل کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئرکی گئی ویڈیو  میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعید اجمل کا بیٹا بالکل اپنے والد کی باؤلنگ سٹائل میں گیند پھینک رہا ہے ۔سعید اجمل نے  ویڈیو کی کیپشن میں  لکھا ” بیٹا بھی باپ جیسا” 

 خیال رہے کہ سعید اجمل نے  پاکستان کی جانب سے 35 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 28-1 کی اوسط سے 178 وکٹیں لیں ۔  113 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں سعید اجمل نے 184 جبکہ 64 ٹی 20 میچز میں  85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں ۔

اپنے عروج کے ایام میں سعید اجمل ٹاپ ون باؤلر بھی رہے ، انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی  اپنے پاس رکھا  جبکہ سعید اجمل کی جادوگری کے باعث پاکستان کئی اہم  میچز اور سیریز جیتا۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں