39

بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عطیات کی اپیل کردی



بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سیلاب سے متاثرہ پاکستان کیلئے عطیات کی اپیل …

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے  عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کی مدد کیلئے آگے بڑھیں ۔ 

حالیہ بارشوں اور سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے  پر تباہی مچا دی ہے ، اب تک ملک کا ایک تہائی حصہ ڈوب چکا ہے جبکہ  1500 سے زائد افراد سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں ،  ہزاروں افراد سیلاب سے زخمی ہوئے ، لاکھوں مکانات جزوی یا مکمل طور پر  تباہ ہو گئے ، سیلاب نے3 کروڑ  30 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو  متاثر کیا جبکہ  لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصل اور لاکھوں مویشی ہلاک ہو گئے  ، فصلیں تباہ ہونے سے کئی مہینوں تک خوراک کی قلت کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

 عالمی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ دنیا  میں کئی  مقامات پر آفات کی آمد تباہ کن ہوتی ہے ،  اللہ پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی مشکلات کم کرے ،  میں اس بارے میں بات کرنا پسند نہیں کرتی کہ ہم کیا تعاون کرتے ہیں ،  مگر خاموشی سے  ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں جو ہم اپنے طور پر کر سکتے ہیں  ۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ ہر ایک کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے ، ہر ایک کا مطلب بہت کچھ ہوتا ہے ۔ 

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں