39

برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار فٹ بالر پر عائد ایک الزام ختم



برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار فٹ بالر پر …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار فٹ بالر پر عائد ایک الزام ختم کر دیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق پولیس کی طرف سے پریمیئر لیگ کھیلنے والے اس معروف کھلاڑی کی شناخت سامنے نہیں لائی گئی۔ اس پر جنسی زیادتی کے تین الزامات عائد کیے گئے تھے، جن میں سے گزشتہ روز ہونے والی عدالتی کارروائی میں ایک الزام ختم کر دیا گیا۔ 

اس کے علاوہ گزشتہ پیشی پر کھلاڑی کی ضمانت میں بھی اکتوبر تک کی توسیع کر دی گئی ہے۔ لندن پولیس نے اس کھلاڑی کو 4جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے خلاف ایک لڑکی نے جون میں پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی۔ یہ لڑکی عمر کی بیس کی دہائی میں ہے۔ 

جب یہ کھلاڑی پولیس کی حراست میں تھا، ایک اور خاتون بھی سامنے آ گئی اور اس پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کھلاڑی نے اسے گزشتہ سال اپریل اور جون میں دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ فٹ بالر کی طرف سے دونوں خواتین کے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔ 

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں