38

بابر اعظم نے بوتل فلپنگ کا چیلنج پورا کرلیا ویڈیو   سامنے آگئی 



بابر اعظم نے بوتل فلپنگ کا چیلنج پورا کرلیا، ویڈیو   سامنے آگئی 

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے  بوتل فلپنگ چیلنج کو پورا کر لیا ، ان کی بوتل فلپنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ۔

سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کپتان بابر اعظم بوتل کی فلپنگ کے چیلنج کو پورا کر تے نظر آرہے ہیں ۔ 

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ  کپتان بابر اعظم ، حارث رؤف اور شاداب خان  گراؤنڈ میں بیٹھے ہیں اور بوتل فلپنگ  چیلنج پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دوران بابر اعظم  اپنی بوتل اچھالتے ہیں جو بالکل سیدھی زمین پر کھڑی ہو جاتی ہے ، جس پر کپتان خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بھاگنے لگتے ہیں ، کپتان کی اچھالی بوتل سیدھی کھڑی ہونے پر شاداب اور حارث بھی خوشی کا اظہار کرتے ہیں ۔

ویڈیو میں نظر آنے والے یونیفارم سے  محسوس ہو رہا ہے کہ شائد یہ  ویڈیو پریکٹس سیشن کے دوران وقفے میں بنائی گئی ہے ۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں