56

ایشیا ءکپ میں پاک بھارت مقابلہ میرے لیے صرف ایک میچ ہو گا : گنگولی

ایشیا ءکپ میں پاک، بھارت مقابلہ میرے لیے صرف ایک میچ ہو گا : گنگولی

  

   نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ پاکستان بمقابلہ بھارت میرے لیے صرف اور صرف ایک میچ ہے۔ایک انٹرویو کے دوران اْنہوں نے ایشیا ءکپ 2022ء کے سلسلے میں ہونے والے 28 اگست کے میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان بمقابلہ پاکستان میرے لیے صرف ایک اور میچ ہوگا، ایشیا ءکپ میں جس طرح دوسری ٹیمز کے ساتھ میچ ہیں اسی طرح اْن میں سے ایک میچ یہ بھی ہوگا، پاک بھارت میچ پر زیادہ توجہ نہیں ہے۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں