38

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست؛ پاکستانی ہاکی ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 سے باہر – ایکسپریس اردو

برمنگھم: انگلینڈ میں ہورہے کامن ویلتھ گیمز 2022 میں پاکستان ہاکی ٹیم کا سفر اختتام کو پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز کے ہاکی میچ میں پاکستانی ٹیم کو آسٹریلیا سے سامنا تھا جس میں آسٹریلیا نے آخری میچ میں سات صفر سے پاکستانی ٹیم کو ہرادیا۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باعث پاکستانی ہاکی ٹیم سیمی فائنل مرحلے تک رسائی پانے میں ناکام رہی ہے۔ میچز کی تفصیلات کے مطابق پاکستان کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے شکست کا سامنا ہوا جبکہ جنوبی افریقہ سے میچ برابر رہا اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں