29

آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی بابر اعظم کے مداحوں کے لیے بری خبر



آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی ، بابر اعظم کے مداحوں کے لیے بری خبر

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بابر اعظم کی رینکنگ ایک درجے کم ہو گئی ہے۔آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں محمد رضوان کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے ، بابر اعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم دوسرے اور بھارت کے سوریا کمار یادیو تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کا پانچواں اور آسٹریلیا کے ایرون فنچ کا چھٹا نمبر ہے۔ 

ٹی ٹوئنٹی باولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر ہے۔جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی کی دوسری اور انگلینڈ کے عادل رشید کی تیسری پوزیشن ہے۔

افغانستان کے راشد خان چوتھے نمبرپرآگئے جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا پانچویں نمبر پرچلے گئے ہیں۔پاکستان کے شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 17 ویں سے 19 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں