36

انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی



انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو شکست دے دی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی ۔

۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر  158رنز بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں مکمل کیا۔

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ کے کپتان معین علی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کا آغاز اچھا رہا، بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان 85 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی لیکن پھر بابر 24 گیندوں پر 31 رنز بناکر عادل رشید کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔پاکستان کو دوسرا نقصان حیدر علی کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 109 کے مجموعی اسکور پر 13 گیندوں پر 11 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔پاکستان کی تیسری وکٹ 117رنز کے مجموعی اسکور پر گری، سیٹ بیٹر محمد رضوان 46 گیندوں پر 68 رنز بناکر پویلین لوٹے۔اس کے علاوہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے شان مسعود 7 رنز ، افتخار احمد 28 ، محمد نواز 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کے 159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اتنا اچھا نہ تھا،19 کے مجموعی اسکور پر اوپنر فل سالٹ 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔انگلش ٹیم کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری، ڈیوڈ ملان 15 گیندوں پر 20 رنز بناکر پویلین لوٹے، اس کے علاوہ بین ڈکٹ نے 21 رنز بنائے۔3 وکٹیں گرنے کے باوجود ایلکس ہیلز اور ہیری بروک نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔ایلکس ہیلز نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ہیری بروک نے ناقابل شکست رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عثمان قادر نے 2، دھانی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

کھیل –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں