کیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی اور خاتون اول پریشان کن ملکی صورتحال کے دوران امریکی میگزین کیلئے فوٹو شوٹ کروانے پر تنقید کا شکار ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدر دیمیر زیلنسکی اوران کی اہلیہ اولیناریلنسکا نے امریکی میگزین ووگ کو خصوصی انٹرویو دیا ،جس کیلئے اپنے گھر کے علاوہ تباہ شدہ گاڑیوں، عمارتوں اور املاک کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہاہے۔
میگزین کیلئے بنائی تصاویر میں ولادیمیر زیلنسکی اور ان کی اہلیہ کو گھر کے اندر ایک دوسرے کے قریب بیٹھے دکھایا گیا جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے ہاتھ پکڑے ہوئے پوز دیے۔ایک اور تصویر میں اولینا کو ایک تباہ حال فوجی گاڑی کے ساتھ کھڑے ہوئے دکھایا گیا جبکہ چوتھی تصویر میں اولینا نے ایک عمارت کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر تصویر بنوائی۔ اس تصویر کو ووگ میگزین نے یوکرین کی خاتون اول کی “بہادری کی تصویر” قرار دیا اور میگزین کے آن لائن ایڈیشن کا سرورق بھی بنایا۔
“We have no doubt we will prevail.” As the war in Ukraine enters a critical new phase, the country’s First Lady, Olena Zelenska, has become a key player—a frontline diplomat and the face of her nation’s emotional toll. https://t.co/DCXWYnzAsK pic.twitter.com/wcaY5IFGHf
— Vogue Magazine (@voguemagazine) July 26, 2022
کروائے گئے فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوکرینی شہریوں نے صدر اور خاتون اوّل کو تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔
Massive amount of ukrainian soldiers dying every day, Zelensky : lets have a vogue shooting pic.twitter.com/BrNPYKZYR6
— Levi (@Levi_godman) July 26, 2022
مزید :
تفریح –