26

 ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹریفالورز کی تعداد یکدم اتنی ہوگئی جتنی کئی لوگ سالوں کی محنت کے بعد بھی حاصل نہیں کرسکے

 ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری،فالورز کی تعداد یکدم اتنی ہوگئی جتنی کئی لوگ …

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی معروف اداکار ہمایوں سعید کی ٹک ٹاک پر انٹری نے مداحوں کو اپنی طرف توجہ کر لیا۔ٹک ٹاک پر انکے فالورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50ہزار سے زائد ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ سٹار ہمایوں سعید نے ٹک ٹاک پلیٹ فارم پر تصدیق شدہ اکاونٹ کے ذریعے شمولیت اختیار کی ہے۔ جس کے بعد ان کے فالورز کی تعداد نہایت تیزی سے 50ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 50سالہ اداکار نے کہا کہ” مجھے اس پلیٹ فارم کی جو بات بہت پسند ہے وہ یہ کہ اس پلیٹ فارم نے پورے ملک کو تفریح کے بندھن کے ذریعے یکجا کر دیا ہے” ۔ ہمایوں سعید نے مزید کہا کہ”  میں نے ٹک ٹاک پر جو تخلیق کے جو مظاہرے دیکھےہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں اور تفریح کا ایک نہ ختم ہونے والا ذریعہ ہیں” ۔ 

واضح رہے کہ لالی ووڈ اداکار ہمایوں سعید پاکستان انڈسٹری میں مشہور ترین اداکاراوں میں شامل ہیں ۔جنھیں نیٹ فلیکس کی سیریز ” دی کراون”  میں بھی اداکاری کرنے کا موقع ملا ہے ۔ ہمایوں سعید کی نئی”  فلم لندن نہیں جاوں گا ” عید الضحی پر سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی ۔ جسے مداحوں کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں