شائقین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کو خوب پسند کیا جارہا ہے(فائل فوٹو)
نیویارک: مارلن منرو نے کہا کہ وہ صرف اسکرین پر اس کردار کو خوب مہارت سے نبھاتی ہیں، ڈریسنگ روم سے باہر آنے کے بعد وہ صرف نورما جین ہیں اور وہ مارلن منرو کا کردار مزید نہیں نبھا سکتیں۔
ہالی ووڈ کی مقبول ترین، خوبرو اور پہلی سپر اسٹار کا درجہ رکھنے والی آنجہانی اداکارہ نورما جین المعروف مارلن منرو نے اپنی زندگی میں دیئے ایک انٹرویو کے دوران ایسا کیوں کہا اور وہ اپنی نجی زندگی میں کس طرح کے نفسیاتی مسائل سے دوچار تھیں ان سب واقعات کی عکسبندی مارلن منرو کی زندگی پر بنائی گئی نیٹ فلکس کی نئی بائیوپک فلم ’بلانڈ‘ میں کی گئی ہے۔
Ana de Armas as Marilyn Monroe>>> Marilyn Monroe as Marilyn Monroe
That’s how perfect this casting was.
A Goddess ❤ #blonde #Netflix #AnaDeArmas pic.twitter.com/JW4y9k2jSl— Pravin Jones Raj (@Pravinjr10) July 28, 2022
آنجہانی اداکارہ پر بننے والی فلم’بلانڈ‘ 2000 میں جوائس کیرل اوٹس کی جانب سے تحریر کردہ ناول کی کہانی پر مبنی ہے جس کے ہدایتکار اینڈریو ڈومینک ہیں جبکہ فلم میں ہالی ووڈ کی اداکارہ ’ اینا ڈی آرماس‘ نے مارلن منرو کا کردار ادا کیا ہے۔
This Part!!! Ana De Armas ‘s Acting #Blonde #BlondeNetflix #AnaDeArmas As #MarilynMonroe 28th September ❤ pic.twitter.com/s3tW9iiSrv — Pooja #Tejas ✈️On 5th October (@PoojaKRFan) July 28, 2022
فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں اور شائقین فلم اس کی ریلیز کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں،فلم رواں سال23 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔
Ana de Armas’s acting in Blonde went a level up, imo. Top notch & mesmerizing, for me one of the 2 most awaited movies in next few weeks. ✨#Blonde #MarilynMonroe #AnaDeArmas pic.twitter.com/DaL4uuesrv
— Pushp (@cricorcese) July 29, 2022
واضح رہے کہ 1950 سے 1960 کی دہائی میں دنیا کے کروڑوں افراد کے دلوں اور ہالی ووڈ فلم انڈسٹری پر اکیلے راج کرنے والی مارلن منرو کی بائیوپک میں ہالی ووڈ انڈسٹری میں ان کا عروج، ان کی زندگی میں پیش آنے والے یادگار واقعات اور ان کی نجی زندگی کے دکھ بھری لمحات کو فلمایا گیا ہے۔