33

گوری خان اور کترینہ کیف کا ایک ساتھ پراسرار پراجیکٹ کا سرپرائز



گوری خان اور کترینہ کیف کا ایک ساتھ پراسرار پراجیکٹ کا سرپرائز

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ  کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور گوری خان کے درمیان پر لطف اور پرجوش گفتگوجاری ہے۔کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام پر جمعرات کے روز گوری خان کو ٹیگ کیا جس کے بعد گوری خان نے کہا کہ “وہ عظیم انکشاف کی منتظر ہیں”۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سٹار کترینہ کیف نے  انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت اور دلکش تصاویر شیئر کیں جس میں گوری خان کو ٹیگ کیا۔ تصاویر میں کترینہ کیف پھولوں کے پرنٹ شدہ لباس میں نظر آئیں۔ کترینہ نے گوری خان کو فلاور اموجی کے ساتھ ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ”کچھ خاص بہت جلد آرہا ہے”۔ جس پر گوری خان نے بھی دل والے اموجی کے ساتھ جواب لکھا کہ “عظیم انکشاف کے لیے منتظر ہوں”۔

واضح رہے کہ صارفین یہ جاننے کیلئے تجسس کا شکارہیں کہ دونوں معروف شخصیات نے کیا تعاون کیا ہے۔ بعض لوگ سوچتے ہیں کہ کترینہ کچھ ہوم ویئر کلیکشن میں حصہ لے رہی ہیں کیونکہ گوری ایک انٹیریئر ڈیزائنر ہیں۔

بعض مداحوں کا خیال ہے کہ گوری نے اپنی میک اپ لائن ’کی بیوٹی کے لیے کترینہ کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ یہ کچھ بھی ہو سکتا ہے لیکن ایک چیز جسے یقینی طور پر کہا جا سکتا ہے وہ یہ ہے کہ اس تعاون کا پھولوں کے پرنٹس سے کوئی تعلق ہے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں