53

کینسر کا آخری سٹیج پر علم ہوا بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات تھے اداکارہ سونالی بیندرے کا انکشاف



“کینسر کا آخری سٹیج پر علم ہوا، بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات تھے” اداکارہ سونالی …

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سونالی بیندرے نے انکشاف کیا ہے کہ “انہیں کینسر کے آخری سٹیج پر علم ہوا کہ انہیں یہ خطرناک مرض لاحق ہے اور انکے بچنے کے صرف 30 فیصد امکانات  تھے “۔

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے حال ہی میں “بالی ووڈ ببل”کو دیے ایک انٹرویو میں پہلی بار کینسر پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ” انہیں بھی2018 میں اچانک معلوم ہوا تھا کہ وہ موذی مرض کا شکار ہیں”۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ” ایسا بالکل نہیں کہ انہیں کئی ماہ پہلے پتا چلا تھا، انہیں بھی کچھ وقت قبل ہی معلوم ہوا تھا کہ وہ کینسر کی چوتھی سٹیج کی مریضہ ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “ڈاکٹرز نے انہیں علاج شروع کرنے سے قبل ہی بتایا تھا کہ ان کے بچنے کے صرف 30 فیصد چانسز ہیں”۔اداکارہ نے کہا کہ “انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ اس خطرناک موذی مرض کا شکار ہو جائیں گی مگر انہیں یقین تھا کہ وہ اسے شکست دے دیں گی”۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ” کینسر ایک حقیقت ہے اور یہ دنیا میں موجود ہے، جس سے ہر رنگ، نسل، مذہب اور جنس کا انسان متاثر ہے مگر بہت سارے لوگ اس کا شکار ہونے کے باوجود دوسروں تک پیغام نہیں پہنچا پاتے”۔سونالی کا کہنا تھا کہ” دوران علاج جب ان کے سر کے بال جھڑ گئے تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوا، وہ جذباتی ضرور ہوئیں مگر انہیں معلوم تھا کہ وہ سب سلسلے کی کڑیاں ہیں”۔ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ “خواتین کے سر پر بالوں کے نہ ہونے کا ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ جلد باہر جانے کے لیے تیار ہوجاتی ہیں”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں