32

کرشمہ کپور نے کرینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے اپنی یادگار پرانی تصویر شیئر کردی

کرشمہ کپور نے کرینہ کو سالگرہ کی مبارکباد دینے کیلئے اپنی یادگار پرانی …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی دو معروف اداکاراوں کی بچپن کی تصویر دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکار کرشمہ کپور نے اپنی بہن کی سالگرہ پر خوبصورت انداز سے مبارکباد پیش کی۔ اداکارہ کریشمہ نے اپنی اوراپنی بہن کرینہ کپور کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی،جسے دیکھکر صارفین حیران رہ گئے۔ کرشمہ کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ اپنی یادگار پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھاکہ “میری سب سے اچھی بہن اور میری بہترین دوست، سالگرہ مبارک ہو”۔

دوسری جانب کرینہ کپور نے بڑی بہن کرشمہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچپن کو اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سے مشابہہ قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں