29

ڈپریشن کی وجہ سے جینا نہیں چاہتی تھی لیکن والدہ نے جینے کی امید دلائی:دیپیکاپڈوکون 



“ڈپریشن کی وجہ سے جینا نہیں چاہتی تھی لیکن والدہ نے جینے کی امید …

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ سپر سٹار اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ “وہ ڈپریشن کی وجہ سے جینا نہیں چاہتی تھیں لیکن انکی والدہ نے انہیں جینے کی امید دلائی”۔

این ڈی ٹی وی نیوز کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب میں موجود تھی جہاں انہوں نے اپنے ماضی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ “ماں باپ کی بدولت آج انہیں یہ مقام ملا”.دپیکا کا کہنا تھا کہ “ان پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کے وہ جینا نہیں چاہتی تھیں لیکن ان کی والدہ نے انہیں جینے کی امید دلائی۔اداکارہ کاکہنا تھا کہ وہ اپنے کامیابیوں سے مطمئن تھیں لیکن ان سب کے باوجود ڈپریشن کا شکار رہیں۔دپیکا نے بتایا کہ ڈپریشن نے انہیں بلکل تنہائی کا شکار کردیا لیکن ماں باپ نے کبھی تنہا نہیں چھوڑا، مایوسی کے سبب ہمیشہ چاہتی تھی زیادہ سے زیادہ سوکر اپنا وقت گزاروں اور نیند سے کبھی نہ اٹھوں کیوں کہ میں اسی کو نجات کاذریعہ سمجھتی تھی۔

دپیکا کا کہنا تھا کہ میری والدہ اجوالا پڈوکون نے ڈپریشن کے باعث میرے اندر آنے والی تبدیلی کو محسوس کیا اور مجھے مشکلات سے لڑنا سکھایا۔

دپیکا پڈوکون جیو محبت کرو اور ہنسو(لوگھ لو لائیو) نامی فلاحی تنطیم کی بانی رکن ہیں جس کا مقصد معاشرہ میں موجود ذہنی مسائل کا شکار افراد کی مدد کرنا ہے۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں