19

ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا نام بتا دیا

ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کا نام بتا دیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ شائستہ لودھی نے اپنے نئے ڈرامہ سیریل کے نام سے سب کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ شائستہ لودھی ایک بار پھر ٹی وی سکرین پر اپنے نئے ڈرامے کے ساتھ سامنے آئیں گی۔ ٹی وی میزبان شائستہ لودھی نے اپنے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ جلد ٹی وی سکرین پر نظر آئیں گی۔ لیکن اس بار میزبانی کی بجائے ڈرامے میں کردار نبھاتی دیکھائی دیں گی۔ کچھ عرصے پہلے اداکارہ کے ڈرامے پردیس کو کافی سراہا گیا تھا جس میں شائستہ کے ہمراہ سرمد کھوسٹ نے سکرین شیئر کی۔ 

مارننگ شو ہو سٹ شائستہ لودھی کے نئے آنے والے ڈرامے کا نام نرگس ہے جسے اداکارہ نے سٹوری کے ساتھ مینشن کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کے ٹی وی میزبان شائستہ لودھی اس سے قبل ڈرامہ سیریل وعدہ اور پردیس میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں