37

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے نیا کاروبار شروع کردیا



ٹک ٹاکر جنت مرزا نے نیا کاروبار شروع کردیا

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی سب سے مشہور ٹاک ٹاکر جنت مرزا اور انکی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھولا ہے جس کا افتتاح 3 دن پہلےکیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کے افتتاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی  ۔ ٹک ٹاکر نے بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے ۔ افتتاحی تقریب  میں پاکستان کے نا مور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذولقرنین حیدر  ان کی اہلیہ کنول آفتاب ، ڈاکٹر مدیحہ ، مناہل ملک اور دیگر ٹک ٹاکرز شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنت مرزا اور ان کی بہنوں کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ جنت مرزا نے حال ہی میں پاکستانی فلم” تیرے باجرے دی راکھی ” میں اداکاری کی جوہر بھی دکھائے ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں