42

ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی

ٹائیگر شیروف اور دیشا پٹانی کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی ادا کارہ دیشا پٹانی اور ادا کار ٹائیگر شیروف کے بریک اپ کی وجہ سامنے آگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی نے کئی بار ٹائیگر شروف کو شادی کرنے کا کہا لیکن بار بار اداکار کی جانب سے انکار کی وجہ سے دونوں کے درمیان بریک اپ ہوگیا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دیشا اپنے اور ٹائیگر کے  رشتے کو  شادی کا نام دینا چاہتی تھی لیکن اداکار نے  ہمیشہ ‘ نہیں ابھی نہیں’ کا جواب دیا۔خیال رہے کہ بریک اپ کے حوالے سے دیشا اور ٹائیگر شروف کی جانب سے  اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں