51

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ نے عمران خان کی تصویر شیئر کی



وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرہ نے عمران خان کی تصویر شیئر کی

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹر ٹیم کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی اہلیہ و سماجی کارکن شنیرا نے اپنے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی تصویر شیئر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کرکٹر وسیم اکرم نے 13 اگست2013 میں آسٹریلوی نڑاد شنیرا سے شادی کی ۔ شنیرا اور وسیم اکرم کل یعنی 13 اگست کو اپنی شادی کی نویں سالگرہ منائیں گے۔ایسے میں شنیرا نے ایک قابل فخر پوسٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔شنیرا اکرم نے دو لیجنڈری کرکٹریعنی اپنے شوہر وسیم اکرم اور ان کے ہمراہ سابق کپتان اور پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے کرکٹ کے دنوں کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں پاکستان کے دونوں لیجنڈری کرکٹرز کسی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ “ہاتھ اٹھائیں! اگر آپ کی شادی ایک لیجنڈ انسان سے ہوئی ہے”۔انہوں نے مزید لکھا کہ” میں بہت پرجوش ہوں کیونکہ میں کل اپنی 9 سالہ شادی کی سالگرہ مناؤں گی”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں