17

والدہ کی طبیعت ناساز، بشریٰ انصاری نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی – ایکسپریس اردو

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سےان کیوالدہ کی صحتیابی کیلئے دعائیں کی جا رہی ہیں(فائل فوٹو)

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ  آئی سی یو میں منتقل ہوگئیں۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو یہ خبر دی ہے کہ ان کی والدہ  کی طبعیت ناساز ہے۔

والدہ کی طبعیت کی خبر ملتے ہی اداکارہ کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں انہوں نے جہاز میں بیٹھے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ’ میں لاہور جا رہی ہوں، امی آئی سی یو میں ہیں، اللہ خیر، پیاری ماں‘۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ان کی والدہ  کی صحتیابی کیلئے دعا ؤں  اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں