23

وارنربرادرز کا بلاک بسٹر فلم جوکرکا سیکوئل بنانے کا اعلان



وارنربرادرز کا بلاک بسٹر فلم” جوکر”کا سیکوئل بنانے کا اعلان

البانی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہالی ووڈ کی مشہور ترین فلم “جوکر” کی شاندار کامیابی کے بعد فلم ساز وارنربرادرز نے اس کا سیکوئل بنانے  کے ساتھ، ریلیز  کی تاریخ کا بھی اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ساز وارنر برادرز نے شائقین کیلئے انکی پسندیدہ ہالی ووڈ فلم”جو کر”کا سیکوئل بنانے کا اعلان کرنے کے ساتھ کی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیاہے۔فلم ساز وارنر برادرز نے اعلان کیا کہ”جیکوئن فینکس کی فلم جوکر کا سیکوئل 4 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے جیکوئن فینکس کے ساتھ لیڈی گاگا بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی”۔

یاد رہے کہ 2019ءمیں ریلیز ہونے والی فلم “جوکر “باکس آفس پر ایک ارب امریکی ڈالر سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ مداحوں کی جانب سے بھی فلم اور اس کے گانوں کو کافی مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں