28

نصیبو لعل کی لندن میں بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل



نصیبو لعل کی لندن میں بیٹے کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی معروف گلوکارہ نصیبو لعل ان دنوں لندن میں اپنے کنسرٹ کےلئے موجود ہیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے مراد حسین کے ہمراہ لائیو پرفارمنس کی جو کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں سے پاکستان میوزک انڈسٹری میں اپنی آواز کا جادو جگانے والی گلوکارہ نصیبو لعل ان دنوں لندن میں کنسرٹ کیلئے موجو ہیں جہاں گزشتہ روز برمنگھم میں گلوکارہ نے سٹیج پر لائیو پرفارمنس کے دوران اپنے بیٹے مراد حسین کو مداحوں سے ملوایا ۔ نصیبو لعل کے بیٹے مراد حسین نے سریلے انداز میں اپنی والدہ کے ساتھ سٹیج پر پرفارم کیا ۔وائر ل ویڈو میں نصیبو لال اور مراد حسین کو ایک ساتھ پر جوش آوا ز میں گانا گاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ گلوکارہ نصیبو لعل کے بیٹے مراد حسین کی ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کا مشہور گانا “جھوم” بہترین انداز میں گاتے نظر آرہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین بھی اسے خوب سراہا رہے ہیں۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں