20

نامور بھارتی کامیڈین اداکار راسک دیو چل بسے – ایکسپریس اردو

اداکار راسک دیو گزشتہ 2 برس سے ڈائلیسز پر تھے(فائل فوٹو)

ممبئی: بھارتی ٹیلی ویژن کے نامور کامیڈین اداکار راسک دیو گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 65 سالہ اداکار راسک دیو گزشتہ 2 برس سے ڈائلیسز پر تھے تاہم گزشتہ رات وہ گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

راسک دیو معروف بھارتی اداکارہ کیتکی دیو کے شوہر تھے جنہوں نے مشہور ڈرامہ سیریل ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ میں بھی میاں بیوی کا کردار ادا کیا تھا۔

راسک اور کیتکی ڈیو ایک گجراتی تھیٹر کمپنی بھی چلاتے تھے راسک نے 2006 میں اپنی اہلیہ کے ساتھ  رئیلٹی ڈانس شو’نچ بلیے 2′ میں بھی حصہ لیا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں