40

میکال ذوالفقار کے الزامات سابق بیوی میدان میں آگئی ہتک عزت پر غور شروع کردیا



میکال ذوالفقار کے الزامات، سابق بیوی میدان میں آگئی، ہتک عزت پر غور شروع …

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ سارہ بھٹی اور اداکارہ میکال ذوالفقار کی شادی 2017ءمیں طلاق پرختم ہو گئی تھی۔ حالیہ دنوں میکال ذوالفقار نے ایک انٹرویو میں اپنی سابق اہلیہ اور اپنے شادی کے تجربے کے متعلق کچھ ایسی باتیں کہیں کہ سارہ بھٹی بھی سامنے آ گئیں اور اس پر اپنا موقف بیان کر دیا۔ ڈیلی ڈان کے مطابق اس انٹرویو میں میکال نے کہا تھا کہ ”شادی کے اس تجربے نے مجھے بہت خوفزدہ کر دیا ہے تاہم میں اسے بھلا کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے دوران مجھے اپنی بیوی کو ہر چیز کی وضاحت پیش کرنی پڑتی تھی۔ مجھ پر ہمہ وقت اس صورتحال کا ایک دباﺅ رہتا تھا۔“

میکال کی ان باتوں کے جواب میں سارہ بھٹی نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں کہا ہے کہ ”میکال کی ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ میں بہت مدد کرنے والی بیوی تھی۔ میں نے تمام تر ذمہ داریاں اپنے کندھوں پر اٹھا لی تھیں تاکہ میکال سفر کر سکے اور یکسوئی سے کام کر سکے۔ میں نے اس سے خواتین کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے کبھی کوئی سوال نہیں پوچھا تھا۔ میں نے اس سے صرف ان چیزوں کے بارے میں سوالات پوچھے جو بعد میں سچ ثابت ہوئیں۔ “ سارہ نے کہا کہ ”میں ان بے بنیاد الزامات پر میکال اور ان کا انٹرویو شائع کرنے والے ادارے کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے پر غور کر رہی ہوں۔“

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں