25

’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں دانش کی موت کی وجہ ہمایوں سعید نے بتادی



’میرے پاس تم ہو‘ کی آخری قسط میں دانش کی موت کی وجہ ہمایوں سعید نے بتادی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے اپنے مشہور ڈرامے “میرے پاس تم ہو” میں دانش کی موت سے متعلق راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈرامے میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہی کی گئی تھی ۔

نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق ہمایوں سعید سے  دوران شو ایک خاتون نے”میرے پاس تم ہو “میں ان کے کردار دانش کی موت سے متعلق سوال کیا؟جس کے جواب میں ہمایوں سعید کا کہنا تھا “ڈرامے کے اختتام میں دانش کی موت میرے کہنے پر ہی ہوئی تھی،چاہتا تھا کہ ڈرامے پر ڈسکشن ہو ، اگر ڈرامے کے اختتام میں دانش کی شادی کسی اور خاتون سے ہو جاتی تو اس پر بعد میں کوئی بات نہ کرتا اور دانش کی شادی ہو بھی جاتی تب بھی وہ کبھی خوش نہ رہ پاتا کیوں کہ وہ اپنی پہلی بیوی کو ہی یاد کرتا، اتنا سیدھا بندہ تھا وہ کسی کے ساتھ خوش نہیں رہ پاتا، یا تو وہ اکیلا رہتا یا پھر مرجاتالیکن مرنے سے ڈرامے کے اختتام پر زیادہ شور مچا”۔

مزید :

تفریح –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں